ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد

بدھ 19 فروری 2020 15:07

ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) لاہورہائی کورٹ نے ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈرامے پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ جسٹس شاہد وحید نے دوران سماعت کہا کہ درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے، شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ڈراما سیریل عہد وفا پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈرامے میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لئے عدالت عہد وفا نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔آئی ایس پی آر کے تعاون اور سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراماسیریل عہدِ وفا 4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 15:07:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :