اداکارہ صائم علی فلم’’پترغنڈے دا‘‘میں زندگی کے انوکھے کردارمیں جلوہ گرہوں گی

بدھ 19 فروری 2020 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) معروف اداکارہ صائم علی نئی پنجابی فلم’’پترغنڈے دا‘‘میں اپنی فنی زندگی کے انوکھے کردارمیں جلوہ گرہوں گی،اس فلم میں ٹائٹل رول رانا عمران ادا کررہے ہیں،جبکہ دیگر کاسٹ میں موسمہ علی،رانا ظہیرعباس المعروف ضدی رانا،مہراخترخان،ارشدچیمہ،شیرخان ودیگرفنکارہیں،ایورگرین موویزکے بینرتلے بنائی جانے والی یہ فلم تقریبا مکمل ہوچکی ہے،اور اسے چارزبانوں میں ڈب کیا گیا ہے،’’پترغنڈے دا‘‘کے فلمسازمہرمحمداسلم نے بتایا کہ فلم کو جلدملک بھرکے سینما گھروں میں ریلیزکیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 22:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :