اداکارہ مہک نور21 فروری کو شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرینگی

بدھ 19 فروری 2020 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء)اداکارہ مہک نور 21 فروری کو شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرینگی،معاملات طے پاگئے۔تفصیلات کے مطابق مہک نور ایک لمبے عرصے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران مہک نور نے بتایاکہ ایک طویل عرصے بعدوہ شالیمار تھیٹر میں دوبارہ کام کررہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شالیمار تھیٹر کے شائقین دوسرے تھیٹرز کے مقابلے میں ہٹ کرہیں انہوں نے میری پرفارمنس کو ہمیشہ سراہاہے۔مہک نور نے مذید کہاکہ شالیمار تھیٹر کے نئے ڈرامے میں ان کی پرفارمنس بھی سب سے ہٹ کر ہوگی تاکہ شائقین ڈرامہ انہیں عرصة دراز بعد دل و جان سے ویلکم کہ سکیں۔

وقت اشاعت : 19/02/2020 - 22:07:00