جلد ماڈلنگ کے افق پر چھاجائوں گی‘زاراخان

بدھ 19 فروری 2020 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) فیشن شوزمیں انٹری کررہی ہوں جلد ماڈلنگ کے افق پر چھاجائونگی۔ان خیالات کا اظہار ماڈل زاراخان نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ایک سوال کے جواب میں زاراخان نے کہاکہ نوجوان اور پڑھی لکھی لڑکیوں کا ماڈلنگ میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فیشن انڈسٹری میں ماڈلنگ کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔

(جاری ہے)

زارا خان نے کہاکہ تعلیم مکمل کرنے کیساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی اپنا نام بنا رہی ہوں کیونکہ ماڈلنگ میں شہرت بہت جلد ملتی ہے۔زارا خان نے مذید کہاکہ میں ریمپ واک کیساتھ ساتھ عالمی معیار کی ٹی وی کمرشلز کرنا چاہتی ہوں تاکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میںمیرا نام ہو اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ خواب جلد پورا ہوگااور ماڈلنگ کے افق پر میرا نام بولے گا۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 22:07:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :