شنیرا اکرم کاگندمی رنگت والی خواتین کے لیے پیغام

جمعرات 20 فروری 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) شنیرا اکرم نے گندمی رنگت والی خواتین کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا۔ فلم’’منی بیک گارنٹی‘‘ کی اداکارہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر گندمی رنگت والی خواتین کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ گندمی رنگ رکھنے والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گوری ہوجائیں، لیکن میں ان کو بتانا چاہتی ہیں کہ مجھ سمیت بے شمار گوری رنگت رکھنے والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا رنگ گندمی ہو، اور اس کے لیے وہ کیا کچھ نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نیہمیشہ سے ہی سنا ہے کہ گندمی رنگ پٴْرکشش ہوتا ہے اورانہوں نے اپنے سفید رنگ کو گندمی کرنے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ خودکو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں، اپنی جلد کی حقیقی رنگت پر خوش رہیں، آپ کا رنگ جیسا بھی ہیں آپ خوبصورت ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 14:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :