ماہرہ خان نے ’’سپر سٹار‘‘ کو زندگی کی سپیشل فلم قرار دے دیا

جمعرات 20 فروری 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) اداکارہ ماہرہ خان نے فلم’’سپر سٹار‘‘ کو زندگی کی سپیشل فلم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پر پیسا ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم’’سپر سٹار‘‘ ان کی زندگی کی سب سے خاص فلم ہے اس لیے نہیں کہ اس نے انہیں بہت کچھ دیا بلکہ اس لیے اس نے انہیں بہت کچھ سیکھایاہے، انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں تک اس کے سحر میں گرفتار رہیں، ان کے لیے اسے بناتا ہوا دیکھنا ہی کافی تھا اور اس سے ملنے والی تمام کامیابیاں وہ اپنے لئے اضافی تصور کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2020 - 14:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :