صنم ماروی کوخلع کی ڈگری جاری

جمعرات 20 فروری 2020 20:29

صنم ماروی کوخلع کی ڈگری جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) گلوکارہ صنم ماروی کو عدالت کی جانب سے خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔گلوکارہ صنم ماروی نے فیملی کورٹ میں خلع کے لیے دعوی دائر کررکھاتھا، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاکہ 2009 میں ان کی شادی حامد علی سے ہوئی جن سے تین بچے بھی ہیں، شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

(جاری ہے)

صنم ماروی کا کہنا تھاکہ ان کا شوہر بچوں کے سامنے ان پر تشدد کرتا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مزید گزارا ممکن نہیں لہذاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے، جس پر فیملی کورٹ لاہور نے فریقین کو سننے کے بعد صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 20/02/2020 - 20:29:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :