مائیکل جیکسن کا بھتیجا مہمان نوازی پر پاکستان کا مشکور

جمعرات 20 فروری 2020 20:29

مائیکل جیکسن کا بھتیجا مہمان نوازی پر پاکستان کا مشکور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہاہے کہ پاکستان حسین تریک اور پرامن ملک ہے لیکن دنیا بھر میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے بانی رکن اور میزبان ذیشان شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دنیا میں اس کا تاثرغلط ہے، 6 یوم سے پاکستان میں قیام پذیر ہوں، لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں موجود ہوں، پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔

جعفر جیکسن نے کہاکہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور یہاں کے کھانے انتہائی ذائقہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ میوزک کے معاملے میں اپنیچچا سے مائیکل جیکسن سے متاثرہوں لیکن ان کی طرح ڈانس نہیں کرسکتا، میری پہلی البم موسم گرما میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں اطالوی، افریقی اورامریکی میوزک کویکجا کیاگیاہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 20:29:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :