بالی ووڈ کے معروف اداکار اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے ماہر شترو گن سنہا لاہور پہنچ گئے

جمعرات 20 فروری 2020 21:39

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے ماہر شترو گن سنہا  لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے ماہر شترو گن سنہا پاک بھارت اختلافات کے باوجود دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے معروف کاروباری شخصیت اسد حسان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور اداکارائیں موجود تھیں۔ شتروگن سنہا دو روز لاہور میں قیام کے دوران کل بروز ہفتہ واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 20/02/2020 - 21:39:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :