نوید ناشاد نے ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اوریجنل سائونڈ ٹریک کو خود کے لیے مشکل قرار دے دیا

جمعہ 21 فروری 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) موسیقار نوید ناشاد نے ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اوریجنل سائونڈ ٹریک کو خود کے لیے مشکل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل ٹریک خلیل الرحمان قمر نے لکھا اور وہ اپنی لکھی ہوئی چیزوں کے بارے میں بہت سخت ہیں اور اس میں کسی قسم کی ردوبدل کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوتی، اس لیے خلیل الرحمان نے گانے کے جو بول لکھے ہمیں ان کے جذبات کے مطابق اس کو بنانا تھا جو کہ بہت مشکل تھا ،لیکن پھر بھی انہوں نے کیا اور وہ اس میں کامیاب رہے، کیونکہ ڈرامے کے ساتھ ساتھ ڈرامے کا اوریجنل سائونڈ ٹریک بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔

وقت اشاعت : 21/02/2020 - 14:15:11