مقبولیت میں ریکارڈ قائم کرنے والی ڈرامہ سیریل ’’ عہد وفا ‘‘کے سینما گھروں کی زینت بننے کی خبریں زیر گردش

جمعہ 21 فروری 2020 20:20

مقبولیت میں ریکارڈ قائم کرنے والی ڈرامہ سیریل ’’ عہد وفا ‘‘کے سینما گھروں کی زینت بننے کی خبریں زیر گردش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کے بعد مقبولیت میں ریکارڈ قائم کرنے والی ڈرامہ سیریل ’’ عہد وفا ‘‘کے بھی سینما گھروں کی زینت بننے کی خبریں زیر گردش ہیں۔آئی ایس پی آر کے اشتراک سے مومنہ درید پروڈکشنز کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘میںدوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

عہد وفا چار نوجوانوں کی دوستی اور زندگی میں آئے اتار چڑھا ئوکی کہانی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دھرتی ماں کی بقاء اور سلامتی کے لیے کس طرح یہ لوگ اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔اس ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار احد رضا میر نے بطور فوجی افسر کے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ، حاجرہ یامین، زارا نور عباس اور عدنان صمد خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی ہدایات کے فرائض سیفِ حسن نے سرانجام دئیے ہیں۔ڈرامہ سیریل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ کیے اور یہی وجہ ہے کہ 24 اقساط پر مبنی اس ڈرامہ کی مزید دو اقساط کی شوٹنگ کی گئی اور اب یہ ڈرامہ اختتامی مراحل میں بھی داخل ہو چکا ہے۔سیفِ حسن کا کہنا ہے کہ عہد وفا کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کے قوی امکانات ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ کی آخری قسط کو سینما میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پروڈکشن ہیڈ مومنہ درید کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا فی الحال وہ بیرونِ ملک ہیں۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 20:20:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :