25 سالہ اسٹیج اداکارہ رہنے والی خاتون تکہ کباب کا ڈھابہ بنانے پر مجبور

میں نے 1995میں کام شرو ع کیا تھا اور 25سال تک تھیٹر میں کام کیا ہے، سعدیہ شیخ

جمعہ 21 فروری 2020 22:03

25 سالہ اسٹیج اداکارہ رہنے والی خاتون تکہ کباب کا ڈھابہ بنانے پر مجبور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) شوبز کی زنگارنگ دنیا میں قدم رکھنے والا ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے لوگ پہچانیں اور اس کی عزت کریں۔ پاکستان میں تھیٹر اداکاری کافی تنزلی کا شکار ہے جس کے بعد اس کے فنکاروں کو اپنا گزربسر کرنے کے لئے دوسرے روزگار کے مواقع ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔ ایسا ہی ایک کہانی ہے سعدیہ شیخ کی۔ سعدیہ شیخ نے 25 سال تک تھیٹر میں اداکاری لیکن اب معاشی حالا ت سے تنگ آ کر وہ تکہ کباب کا ٹھیلہ لگانے پر مجبور ہے۔

سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے 1995 میں کام شروع کیا تھا اور شوبز کی دنیا کو 25 سال دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب حالات کی وجہ سے میں مجبور ہوں کہ مجھے یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔ تھیٹر کے حالا ت کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ تھیٹر اداکاروں کے حالات اب بہتر نہیں رہے، لوگوں کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس طرح کا وہ کام کرتے ہیں۔سعدیہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے تھیٹر کے تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ا ور میرے ان سے تعلقات بھی بہت اچھے تھے۔اپنی بے بسی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو نہیں پتہ ہوتا کہ اس نے آنے والے کل میں کیا کرنا ہے۔ کل میں ایک کامیاب آرٹسٹ تھی، لیکن آج میں یہ ڈھابہ چلانے پر مجبور ہوں کیونکہ میرے پاس پیسے کمانے کا اور کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 21/02/2020 - 22:03:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :