معروف کامیڈین ندیم برال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

جمعہ 21 فروری 2020 23:56

معروف کامیڈین ندیم برال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) معروف کامیڈین ندیم برال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔تھیٹر کے نامور اداکار ندیم برال کو گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ندیم برال نجی ٹیلی ویژن کے شو خبر ناک کے اہم کردار سمجھے جاتے تھے اور دو سال سے اسی شو میں کام کر رہے تھے۔

جب کہ گزشتہ 30 سال سے تھیٹر کی دنیا سے بھی وابستہ تھے اور فیصل آباد تھیٹر کے مقبول ترین کامیڈین سمجھے جاتے تھے۔ندیم برال مشہور کامیڈین ببو برال کے شاگرد تھے اوراسی مناسبت سے انہوں نے اپنے نام کے آگے برال لگایا تھا،مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق کامیڈین ندیم برال معروف ٹی وی کامیڈین شو خبرناک سے بھی منسلک رہے ہیں۔

ندیم برال گزشتہ 30 برس سے اسٹیج اداکاری سے منسلک تھے، وہ کامیڈین ببو برال مرحوم کے شاگرد تھے۔ دو سال قبل ٹی وی میں کام شروع کرنے کے بعد ندیم برال نے مختلف کردار باخوبی نبھائے جس کے بعد ان کے کام کو خوب سراہا گیا۔ پاکستان میں ایسے بہت کم اداکار ہیں جو کہ اسٹیج یا تھیٹر کی اداکاری کے بعد ٹیلی ویژن کی سکرین پر کام کر سکے ہیں۔ ندیم برال کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسٹیج، تھیٹر اور ٹی وی ، ہر جگہ کام کر کے اپنے صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

دو سال سے وہ ٹی وی پر مختلف کردار ادا کرتے نظرآ رہے تھے جس میں وہ سدھو پا جی، مجیدی اور انسپیکٹر قریشی کے لازوال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ندیم برال ان فنکاروں میں سے ہیں جنہوں نے پورے پاکستان کی عوام کو اپنی اداکاری اور کامیڈی سے ہنسایا ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 23:56:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :