سید نور نے فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کے سیٹ پر اپنی سالگرہ منائی

فنکاروں اور ہنر مندوں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

ہفتہ 22 فروری 2020 11:45

سید نور نے فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کے سیٹ پر اپنی سالگرہ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کے سیٹ پر اپنی 70ویں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

سید نور ان دنوں اپنی فلم ’’باجرے دی راکھی ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیںاور اس کے سیٹ پر ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر اداکار مصطفی قریشی ، افتخار ٹھاکر،شیبا حسن سمیت دیگر فنکاروں اور ہنر مندوں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:45:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :