اداکارہ و ماڈل زارا ملک چار مارچ کو کراچی سے لاہور پہنچیں گی

ہفتہ 22 فروری 2020 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) اداکارہ و ماڈل زارا ملک چار مارچ کو کراچی سے لاہور واپس پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار و ماڈل زارا ملک نے کراچی میں مختلف کمپنیز کے ساتھ کمرشلز کے معاہدے کئے تھے جس کے لئے وہ گزشتہ ایک ماہ کراچی میں مقیم ہیں اور اب تک چھ کمرشلز کے شوٹ کرا چکی ہیں جبکہ مزید دو برائیڈل کمرشل کے شوٹ ہونا باقی ہیں جن کو مکمل کرانے کے بعد وہ چار مارچ کو لاہور واپس پہنچ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زارا ملک کے ڈرامہ پروڈیوسرز کے ساتھ مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:49:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :