ْمعاشرے سے عدم برداشت کو ختم کرنے کیلئے دوسروں کی بجائے اپنی تربیت کرنا ہو گی‘ ثانیہ سعید

جو غصہ ظلم اور زیادتی کے خلاف ہے وہ مقدس ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے ‘ سینئر اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 22 فروری 2020 11:49

ْمعاشرے سے عدم برداشت کو ختم کرنے کیلئے دوسروں کی بجائے اپنی تربیت کرنا ہو گی‘ ثانیہ سعید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنے معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کرنا ہے تو ہمیں دوسروں کی بجائے اپنی تربیت کرنا ہو گی ، سکول میں بیس بال کھیلتی تھی اور میری کلاس فیلوز آج بھی جب ملتی ہیں تو مجھے کپتان کہتی ہیں ،میں بچوں کی مختلف زبانوں کی کتابوں کا ترجمہ کرتی تھی اور انہیںرضا کارانہ پڑھاتی بھی رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثانیہ سعید نے کہا کہ میں بہت غصے والی ہوںاور میں اپنے والد سے کہتی تھی میں اپنی اس عادت کو کیسے بدلوں جس پر انہوں نے کہا کہ آپ اپنے غصے کی عادت کو کیوں بدلنا چاہتی ہو آپ اس عادت کو بدلنے کی بجائے اسے استعمال کرو ۔انہوں نے کہا کہ جو غصہ ظلم اور زیادتی کے خلاف ہے وہ مقدس ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں آج بھی 1856 کے قوانین رائج ہیں جو اس وقت کے حاکموں کیلئے بنائے گئے تھے لیکن آج ہم جمہوری معاشرے میں ہیں تو بھی انہی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے ،اگر ان میں تھوڑی بہت ترامیم بھی کی گئی ہیں تو اس سے بہتری آنے کی بجائے بیگاڑ پیدا ہوا ہے ۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:49:06

Rlated Stars :