فلم’’عشق میراانمول‘‘میں شفقت چیمہ کے سکھ دوست کاکرداراداکررہا ہوں،ذوالفقارکھوکھر

پنجاب کے کلچرکومدنظررکھ کربنائی جانے والی فلم میں ملٹی سٹارکاسٹ پہلی بار ایک ساتھ کام کررہی ہے،انٹرویو

ہفتہ 22 فروری 2020 11:49

فلم’’عشق میراانمول‘‘میں شفقت چیمہ کے سکھ دوست کاکرداراداکررہا ہوں،ذوالفقارکھوکھر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) اداکارذوالفقارکھوکھرنے کہاہے کہ نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خوشی ہے،فلم میں شفقت چیمہ کے سکھ دوست کا کردارادا کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ذوالفقارکھوکھرنے کہا کہ یہ فلم پنجاب کے کلچرکومدنظررکھ کربنائی جارہی ہے،جس میں ملٹی سٹارزکاسٹ پہلی بار ایک ہی فلم میں کام کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ فلم’’عشق میراانمول‘‘ٹائٹل رول گلوکارواداکارصفدرماہی ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کرداراداکارہ صائم علی پرفارم کررہی ہیں،ذوالفقارکھوکھرنے کہا کہ مجھے بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ہے،انہوں نے کہا کہ فلم کوفلمسازنعیم خان پرڈیوس کررہے ہیں جبکہ مصنف وہدایتکار باسوچودھری ہیں،فلم کی کاسٹ میں صفدرماہی،صائم علی،شفقت چیمہ،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،اچھی خان،خاورخان،مہراخترخان،موسمہ علی،احمدچیمہ،رومان خان،لائبہ خان،نادرہ چودھری،سویرا شیخ،بابرجٹ،ذوالفقارکھوکھر،باسوچودھری، چائلڈسٹارسلمان ودیگرشامل ہیں،فلم زیرتکمیل ہے،بہت جلد اس کو ملکی وغیرملکی سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:49:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :