پنجابی کو پرموٹ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پنجابی فلمیں بنائی جائیں،مہرمحمداسلم

پنجابی سے ہمیں قدرتی طورپر لگائوہے ، پنجابی ہماری رگ رگ میں رس بس چکی ہے،فلمساز

ہفتہ 22 فروری 2020 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) ایورگرین موویزکے روح رواں فلمسازمہرمحمداسلم نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں پنجابی زبان کو پرموٹ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ فلمیں پنجابی زبان میں بنانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان سے ہمیں قدرتی طورپر لگائوہے کیوں کہ پنجابی ہماری رگ رگ میں رس بس چکی ہے،مہرمحمداسلم نے کہا کہ پنجابی سے پیاراس لئے بھی ہے کہ پنجابی زبان ہمارے آبائوواجدادبولتے تھے اور اب ہمارے والدین بہن بھائی بھی بولتے ہیں اور ہمیں پنجابی میں بات کرنا اچھا لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی فلمیں پنجابی زبان میں ہی بنائوں کیوں کہ اگر پنجابی فلمیں کامیاب ہوںگی تو اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پنجاب کی فلم انڈسڑی بھی کامیاب ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:49:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :