علیزہ نقوی فیک اکائونٹس سے پریشان،ایف آئی اے سائبر کرائم جانے کا فیصلہ

ان دنوں فیک اکائونٹس سے بہت پریشان ہوں، کسی نے میرا نام اور تصاویر لگاکر ا فیک اکائونٹس بنا لئے ہیں،فیشن ڈیزائنر

ہفتہ 22 فروری 2020 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) معروف فیشن ڈیزائنر و ماڈل علیزہ نقوی اپنے فیک اکائونٹس سے پریشان ،ایف آئی اے سائبرکرائم جانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں علیزہ نقوی کے ان دنوں متعدد فیک اکائونٹس بنا دئیے گئے ہیں جن سے علیزہ نقوی کے دوستوں کو مختلف میسجز کیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران علیزہ نقوی نے بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے ان فیک اکائونٹس سے بہت زیادہ پریشان ہیں کسی نے ان کے نام اور تصاویر لگاکر ا ن کے فیک اکائونٹس بنا لیئے ہیں اور ان اکائونٹس سے ان کے دوستوں ان کے جاننے والوں کو ایڈ کرکے انہیں مختلف قسم کے میسج بھیجے جارہے ہیں جس سے وہ پریشانی کا شکاربن گئی ہیں۔

علیزہ نقوی نے مذید کہاکہ متعدد شکایات کے بعد انہوں نے تنگ آکر ان فیک اکائونٹس کی شکائت ایف آئی اے سائبر کرائم کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان جعلسازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے انہوںنے اپنے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان فیک اکائونٹس سے آنے والے میسجز کو رسپانس نہ کریں بلکہ ان فیک اکائونٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ بند ہو سکیں ان کا صرف ایک ہی اکائونٹ ہے جسے وہ خود استعمال کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 13:05:50