سکھر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابل، مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 22 فروری 2020 22:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کا تھانہ اے سیکشن کی حدود انوار مصطفی کے قریب دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ڈاکو صفدرر علی انڈھڑ کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو گزشتہ رات تھانہ دبر اور ایک ہفتہ قبل تھانہ دادلو کی حدود سے ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں مطلوب گینگ کا مرکزی ملزم تھا اورنقب زنی چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ ساتھی ڈاکو رات کے اندھیری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری و تعاقب کیلیے نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

#
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 22:29:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :