حسنی مبارک کے دونوں بیٹے غیر قانونی حصص کی تجارت سے بری

اتوار 23 فروری 2020 13:35

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) قاہرہ کی فوجداری عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں کو بینک کی فروخت کے دوران غیر قانونی حصص کی تجارت کے الزام سے بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق مصری صدر حسنی مبارک کے بیٹوں الاء اور جمال مبارک کے علاوہ دیگر سات افراد کو 2011 میں ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ 2015 میں دونوں بھائیوں اور ان کے والد کو بدعنوانی کے الزام پر 3سال کی قید سنائی گئی تھی تاہم ان دونوں بھائیوں کو اس فیصلے کے فورا بعد ہی رہا کردیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے مقدمے کی سماعت کے دوران نظربندی میں وقت گزارا تھا۔

وقت اشاعت : 23/02/2020 - 13:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :