سعودی عرب ، سینٹر فار ورلڈ کلچر اِثراء کے 44ویں ایونٹس کا اعلان

اتوار 23 فروری 2020 14:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر اِثراء نے سال 2020 کے لیے 44ویں ایونٹس کا اعلان کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایونٹس پانچ مختلف شعبوں جدت طرازی، ثقافت، جان کاری، فن اور سماج سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

اثراء کے نامزد ڈائریکٹر حسن حنبظاظہ نے میڈیا کو بتایا کہ اثراء کے تحت منعقد ہونے والے تمام ایونٹس میں مکالمے، ملاقاتیں، سرگرمیاں، ورک شاپس اور مقامی اور بین الاقوامی نوعیت کی فلموں کی نمائش اور تھیٹر شوز شامل ہوں گے۔ ایونٹس میں موجود عوام لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فنی تجربات میں بھی شریک ہو سکیں گے۔

وقت اشاعت : 23/02/2020 - 14:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :