المعروف ون پاؤنڈ فش گلوکار سیٹھ شاہد نذیر اور اس کے بیٹے پر باراتیوں کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ‘گلوکار کا سرپھٹ گیا

پیر 24 فروری 2020 15:17

المعروف ون پاؤنڈ فش گلوکار سیٹھ شاہد نذیر اور اس کے بیٹے پر باراتیوں کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ‘گلوکار کا سرپھٹ گیا
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) المعروف ون پاؤنڈ فش گلوکار سیٹھ شاہد نذیر اور اس کے بیٹے پر باراتیوں کا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ‘ باراتیوں کے حملے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ون پاؤنڈ فش سیٹھ شاہد نذیر کا بیٹا حماد نذیر گھر کا سامان لینے گیا تو راستے میں ملتان روڈ پر واقع مغل اعظم شادی حال پتوکی کے سامنے حماد کی موٹر سائیکل باراتیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس پر باراتیوں نے حماد نزیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اطلاع ملتے ہی ون پاؤنڈ فش گلو کار موقع پر پہنچے تو باراتیوں نے ان پر بھی ڈنڈوں و سوٹوں سے حملہ کر دیا جس سے گلوکار کا سر پھٹ گیا جس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا المعروف گلو کار ون پاؤںڈ فش سیٹھ شاہد نزیر نے میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی رجوع کر لیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 15:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :