پی ایس ایل ٹائٹل سانگ میں شامل عاصم اظہر بھی علی ظفر کی حمایت میں بول پڑے

پاکستان کی بہتری کے لیے کسی بھی چیز کی حمایت کرنے میں مجھے خوشی ہوگی، عاصم اظہر

پیر 24 فروری 2020 21:15

پی ایس ایل ٹائٹل سانگ میں شامل عاصم اظہر بھی علی ظفر کی حمایت میں بول پڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان کے نوجوان گلوکار اور پی ایس ایل 5 کے گانے میں آواز کا جادو جگانے والے عاصم اظہر نے بھی راک اسٹار علی ظفر کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کٴْن افتتاحی تقریب کے بعد گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا جس پر ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’عاصم کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے گانے کے بعد علی ظفر کا گانا آنا آپ کی بے عزتی ہوگی صارف نے اپنے سوال میں مزید لکھا تھا کہ میرا مطلب ہے کہ پی ایس ایل 5 کا ترانہ آچکا ہے وہ جیسا بھی ہے اور اب علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کے لیے گانا بنانا صحیح ہوگا اس سوال کے جواب میں گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے، وہ میرے سینئر ہیں اور میں ان کے اور ان کے کام کی بے حد عزت کرتا ہوں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے کسی بھی چیز کی حمایت کرنے میں مجھے خوشی ہوگی۔گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ یہی تو مسئلہ ہے کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 21:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :