ہمیں زندگی میں آنے والے حیرت انگیز واقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے، فواد خان

پیر 24 فروری 2020 21:51

ہمیں زندگی میں آنے والے حیرت انگیز واقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے، فواد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) اداکار فواد خان نے کہا کہ ہمیں زندگی میں آنے والے حیرت انگیز واقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کچھ چیزیںآپ کی پسند اور کچھ آپ کی توقعات کے خلاف ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ ہم کام کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوا کر آ گے بڑھ سکیں ۔ اداکار ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 24/02/2020 - 21:51:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :