بھاتی موسیقار کی لائیو فیس بک ویڈیو میں خودکشی کی کوشش ناکام

موسیقا ر کے دوست نے ویڈیو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

پیر 24 فروری 2020 22:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) بھارت میں ایک موسیقار نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ایک بھارتی گلوکار نے اپنی فیس بک لائیو ویڈیو میں دھمکی دی کہ وہ خودکشی کر لے گا۔ویڈیو اس کے ایک دوست نے دیکھ لی جس کے بعداس نے فوراًً پولیس کا اطلاع کی اور پولیس نے بروقت کارروآئی کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور گلوکار کو بچا لیا۔

گلوکار کے دوست کی شکایت کے بعد پولیس فوراًً اس کے گھر پہنچی اور ایک گھنٹے تک موسیقار کا سمجھایا۔پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسیقار اپنے کیرئیر کی وجہ سے پریشان ہے کیونکہ اسے کامیابی نہیں مل رہی، وہ پریشان ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو سپورٹ نہیں کر پا رہا۔

(جاری ہے)

موسیقار نے مزید بتایا ہے کہ اس کا بینڈ بھی موجود ہے لیکن ابھی تک وہ اس سے اتنی رقم کمانے میں کامیاب نہیں ہوئے جس سے وہ ایک اچھی زندگی گزار سکیں۔

پولیس جب موسیقار کے گھر پہنچی تو وہاں اس کی والدہ اور وہ گھر پر تھے۔والدہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گزشتہ 10 سال سے نام کمانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ابھی تک اسے کامیابی نہیں ملی۔والدہ نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ ہم کسی رشتہ دار کے گھر میں رہ رہے ہیں، ہمارے پاس رہنے کے لئے اپنا گھربھی نہیں، اسی لئے میرا بیٹا مایوسی کے عالم میں رہتا ہے۔

اس موقع پر پولیس نے پہنچ کر اپنا فرض ادا کیا جس کے بعد موسیقار کو سمجھایا گیا کہ وہ غلط کرنے جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک موسیقار نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔اپنی فیس بک لائیو ویڈیو میں موسیقار نے دھمکی دی کہ وہ خودکشی کر لے گا، اس کے دوست نے ویڈیو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر موسیقار کی جان بچا لی۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 22:55:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :