فلموں میں حقیقت سے قریب ہوکر اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں،موسمہ علی

کئی فلموں کی آفرز ،صرف جاندارکہانی والی فلموں میں اداکاری کروں گی،ماڈل واداکارہ کی گفتگو

منگل 25 فروری 2020 11:20

فلموں میں حقیقت سے قریب ہوکر اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں،موسمہ علی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) دبئی سے آئی ہوئی ماڈل واداکارہ موسمہ علی نے کہا ہے کہ میں نے تہیہ کیا ہے کہ میں صرف اس فلم میں اداکاری کرونگی جسکی کہانی جاندار ہوگی اب تک میں نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے ان میں میرے کردا ر شائقین نے بہت پسند کئے ،انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فلموں میں حقیقت سے قریب ہوکر اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں ،موسمہ علی نے کہا کہ مجھے اس وقت کئی فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے ایک وقت میں صرف ایک فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں توجہ سے کام کرسکوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے آج میرا انڈسٹری میں منفرد مقام ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 11:20:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :