مری کی حسین وادیوں میں گلوکار حبیب رحمان کے 2 گانوں کی عکسبندی

شازی خان اور اعجاز شریف کے ساتھ کام کا میرا پہلا تجربہ تھا جو زبردست رہا ،گلوکارکی گفتگو

منگل 25 فروری 2020 11:24

مری کی حسین وادیوں میں گلوکار حبیب رحمان کے 2 گانوں کی عکسبندی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) مری کی حسین وادیوں میں سنگر حبیب رحمان کے 2 گانوں کی عکسبندی،تفصیلات کے مطابق بگ ویڑن سٹوڈیو کی اس پروڈکشن میں خوبرو ماڈل آمنہ اسلام سونگ ’’ لمحہ‘‘جبکہ دوسرے سونگ ’’ اکھیاں اچ تینوں‘‘میں ماہم کمال اپنا کمال دکھاتی نظر آئیں گی،’’ لمحہ ‘‘کا میوزک افضل حسین اور عامر عباس ٹمی کا ہے جبکہ ’’ اکھیاں اچ تینوں‘‘کا میوزک سہیل عباس جبکہ شاعری اور کمپوزیشن عرفان سلیم کی ہے،پوسٹ امان علی بٹ نے کی ہے، وڈیو گرافی ڈی او پی غلام رسول جی آر ، احمد رضا اور سرفراز نے انتہائی مہارت سے کی ہے جبکہ معروف میک اپ آرٹسٹ صائمہ خان نے کرداروں کی گرومنگ کی ہے، حبیب رحمان کے دونوں گانوں کی لانچنگ کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور بہت جلد پوسٹر اور ٹیزر کی لانچنگ کر دی جائے گی، حبیب رحمان پاکستان کی ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والی آواز ہیں اور اس سے قبل بھی ملک اور بیرون ملک اپنی میوزک وڈیوز بنا کر ریلیز کر چکے ہیں،وڈیو کے ڈائریکٹرز شازی خان اور اعجاز شریف کا کہنا ہے کہ حبیب رحمان کیساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا کیونکہ ایک سنگر سے ہٹ کر ان کی پروفیشنل اپروچ زبردست ہے اور یہی چیز ایک آرٹسٹ کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے،حبیب ایک کرییٹو سنگر ہونے کساتھ ساتھ اپنا ہر پراجیکٹ نیا چیلنج سمجھ کر کرتے ہیں،حبیب رحمان کی آواز کسی بھی انڈین سنگر کے ہم پلہ ہے اور انہیں لے اور سر کے ساتھ ساتھ اتار چڑھاؤ پر بھی مکمل عبور حاصل ہے، شازی خان اور اعجاز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حبیب مستقبل کی ایک شاندار آواز اور ایک زبردست پلے بیک سنگر کے طور پر سامنے آئیں گے، سنگر حبیب رحمان نے بتایا کہ شازی خان اور اعجاز شریف کے ساتھ کام کا میرا پہلا تجربہ تھا جو زبردست رہا اور میری خواہش ہے کہ میں مستقبل میں بھی اسی ٹیم کے ساتھ کام کروں،حبیب رحمان کا مزید کہنا تھا کہ میں سلیکٹڈ کام کرتا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ سننے والوں کی چوائس اور خواہش کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 11:24:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :