فلموں سے زیادہ ڈراموں میں کام کرنا پسند ہے، زارا نورعباس

منگل 25 فروری 2020 12:32

فلموں سے زیادہ ڈراموں میں کام کرنا پسند ہے، زارا نورعباس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ انہیں فلموں سے زیادہ ڈراموں میں کام کرنا پسند ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ انہیں دیسی لڑکی کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آتا ہے، انہیں پٹھان اور سرائیکی لڑکی کا کردار اداکرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایک دو کردار پہلے کر چکی ہوں لیکن دیسی لڑکی کے کردار نے انہیں مزید نکھارا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کردار اِسی لیے کرنا چاہتی ہیں تاکہ کچھ نہ کچھ سیکھتی رہیں۔ مزید فلم آفزز کے حوالے اسے انہوں نے کہا کہ دراصل جو کردار انہیں دیئے جارہے تھے، وہ پہلے ہی کر چکی ہیں ، کم و بیش شبو اور حیا کے کردار سے ملتے جلتے کرداروںکی پیشکش کی بناء پر ا نہوں نے کچھ فلمیں کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں چھوٹے یا بڑے کردار سے فرق نہیں پڑتا۔ اگر ان کا کردار معاون اداکارہ کا ہوتا ہے تو انہیں پہلے ہی آگاہ کردیا جاتا ہے اور وہ اٴْسی حساب سے سیٹ پر جاتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر میں صرف اور اداکاری پر توجہ دیتی ہیٰں۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 12:32:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :