علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے گانے کی ویڈیو بنانے کا ٹاسک شائقین کو دے دیا

منگل 25 فروری 2020 12:32

علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے گانے کی ویڈیو بنانے کا ٹاسک شائقین کو دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) مداحوں کی پٴْرزور فرمائش پر پی ایس ایل کے رواں سیزن کے لیے گانا بنانے والے علی ظفر نے ترانے کی ویڈیو کے لیے ڈانس سٹیپس جاری کردیئے۔ ٹویٹر پر علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ پی ایس ایل5 کا ترانہ تیار ہوگیا ہے اور شائقین کے پاس بھی موقع ہے کہ وہ اس گانے میں شامل ہوسکتے ہیں اور سٹار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گانا تو تیار ہے اب ویڈیو کی باری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گانا انہوں نے بنایا ہے، ویڈیو شائقین بنائیں گے۔انہوں نے ٹویٹر صارفین کوکچھ ڈانس سٹیپس بتائے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے وہ ویڈیو بنا کر علی ظفر کے مخصوص ای میل ایڈریس پر بھیجیں گے۔ گلوکار نے کہا کہ صارفین یہ ڈانس سٹیپس اکیلے بھی کرسکتے ہیں اور دوستوں کے گروپ میں بھی، ڈانس سٹیپ ریکارڈ کر کے علی ظفر کی جانب سے دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دیں۔گلوکار کی جانب سے جاری کئے گئے اس پیغام کے بعد سے کرکٹ شائقین اور علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے کا بے صبری سے انتظار کرنے والے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ریہرسلز کی ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 12:32:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :