سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کی کامیڈین غفار لہری کے گھر آمد،عیادت کی اور صحتیابی کے لیئے دعائیں کیں

منگل 25 فروری 2020 13:27

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کی معروف کامیڈین غفار لہری کے گھر آمد،عیادت اور صحتیابی کی دعائیں،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے گذشتہ روز پاکستان کے نامو راداکار و کامیڈین غفار لہری کے گھر ان کی عیادت کی اور ان کے لیئے صحتیابی کی دعائیں کیں۔

اس موقع پر قیصر شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ غفار لہری ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو کسمپرسی اور بیماری کی حالت میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتی سرد مہری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ غفار لہری ایک لمبے عرصے سے بیمار ہیں اور کچھ دوستوں کے تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنا علاج کروا رہے ہیں جبکہ وزارت کی جانب سے اور نہ ہی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے ان کی مدد کی گئی ہے۔

قیصر شریف نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ غفار لہری اور دیگر سینئیر آرٹسٹوں کا بروقت علاج کروایا جایئے اور انہیں روزگار دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے تاکہ یہ آرٹسٹ جو ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں انہیں محفوظ کیا جاسکے۔غفار لہری نے گھر آکر عیادت کرنے پر قیصر شریف اور جماعت اسلامی پاکستان کا شکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 13:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :