مریم نفیس نے اپنی 24ویں سالگرہ کی تصا ویر شیئر کردیں

منگل 25 فروری 2020 13:39

مریم نفیس نے اپنی 24ویں سالگرہ کی تصا ویر شیئر کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) اداکارہ مریم نفیس نے اپنی 24ویں سالگرہ کی تصا ویر شیئر کردیں ۔ اداکارہ کی سالگرہ کی اس تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں ان کے بہترین دوست اداکار جنید خان اور منشاء پاشا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس موقع پر اپنے گھر والے یاد آرہے ہیں کہ وہ ان کے پاس نہیں ہیں لیکن وہ خوش قسمت ہیں کہ خدا نے انہیں بہترین دوستوں سے نوازا ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ’’ منافق ‘‘میں مرکزی کردار اداکر رہی ہیں جسے شائقین میں بہت سراہا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 13:39:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :