خود کو تندرست رکھنے کے لئے کھانے پینے میں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے، وان ڈیمی

منگل 25 فروری 2020 13:39

خود کو تندرست رکھنے کے لئے کھانے پینے میں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے، وان ڈیمی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ہالی وڈ اداکار وان ڈیمی نے کہا کہ خود کو تندرست رکھنے کے لئے کھانے پینے کے حوالہ سی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ حضرت محمدﷺ نے اپنی زندگی میں جو کھانے کا طرزعمل اپنایا وہ بہترین تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ان کی طرز زندگی کی پیروی کرنی چاہیے کیونکہ وہ حقیقت میں جانتے تھے کہ ہمارے لئے کیا درست اور کیا غلط ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل سپلیمنٹس انسانی صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 13:39:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :