محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتی ، والدین کی پسند سے شادی کروں گی، سارہ خان

منگل 25 فروری 2020 14:53

محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتی ، والدین کی پسند سے شادی کروں گی، سارہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتیں ۔ اداکارہ نے کہا وہ محبت کی شادی کرنے کی بجائے اپنے والدین کی پسند کو زیادہ ترجیح دیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ سے مانتی ہیں خواتین مردوں کی نسبت زیادہ طاقتور ہیں اس لئے حقوق کی برابری کے لئے لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے۔ اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے اپنے زندگی میں آنے والی مشکلات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 14:53:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :