گلوکارجافر جیکسن کا ٹی سی ایف اسکول کورنگی کا دورہ

منگل 25 فروری 2020 22:23

ٴلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نئے ابھرتے ہوئے گلوکار جافر جیکسن نے پاکستان کے حالیہ دورے پر دی سٹیزنز فاونڈیشن اسکول کورنگی کا دورہ کیا، جہاں معروف سنگر کو پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیم اور ادارے کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جافر جیکسن بچوں اور اسکول اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئے اوپاکستان میں تعلیم کے لیے دی سٹیزنز فاونڈیشن کے کام کو سراہا، اس موقع پر جافر جیکسن نے تعلیم کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر ٹی سی ایف کی کاوشوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے پر ادارہ مبارکباد اور سائش کا حق دار ہے، جو کہ واقعی ایک متاثر کن مرحلہ ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 22:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :