گلوکارہ حمیرا ارشد کے بیٹے کی سالگرہ،شوبز ستاروں کی شرکت

منگل 25 فروری 2020 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) گلوکارہ حمیرا ارشد کے بیٹے کی سالگرہ،شوبز ستاروں کی شرکت،تفصیلات کے مطابق حمیرہ ارشدکے بیٹے کی سالگرہ گذشتہ روز مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں شوبزسے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں فلمسٹار خوشبو،اربازخان،شیرمیاندادخان،اکرم راہی،ندیم عباس لونے والا،نسیم وکی،نادیہ خان،دیدار،نوراں لعل،دیاجٹ،سنہری خان ،روبی شہزاد،شہزادعلی ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تحائف پیش کیئے گئے۔اس تقریب میں اداکاروں نے مختلف گانوں پر ڈانس بھی کیا۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 22:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :