اداکارہ لاشانہ نے والدہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث شوبز سر گرمیاں ترک کر دیں

منگل 25 فروری 2020 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) نامور اداکارہ لاشانہ نے والدہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث شوبز کی سر گرمیاں ترک کر دیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ لاشانہ کی والدہ ان دنوں علیل ہیں اس لئے اداکارہ نے ان کی تیمار داری کی وجہ سے اپنی شوبز سر گرمیاں ترک کر دی ہیں ۔لاشانہ نے کہا کہ میر ے لئے والدہ پہلی ترجیح ہیں ،دنیا میں والدین جیسے انمول رشتے کا کوئی متبادل نہیں ، سر سے والد کاسایہ اٹھنے کے بعد والدہ ہی میری کل کائنات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں اور پرستاروں سے اپیل ہے کہ میری والدہ کی صحت یابی کیلئے دعائیں کریں ۔

وقت اشاعت : 25/02/2020 - 22:29:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :