پاکستان واپس آنے کی وجہ شوبز ہے، تنویر جمال

بدھ 26 فروری 2020 10:40

پاکستان واپس آنے کی وجہ شوبز ہے، تنویر جمال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اداکار اور ہدایت کار تنویر جمال نے کہا کہ وہ شوبز کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ جاپان سے واپس اس لئے آئے کیونکہ وہ خود کوپاکستان اور شوبز کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جاپان میں رہ کر اپنے وطن کے لئے روتے اور اپنے ملک کی ترقی کے لئے دعا کرتے تھے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ جب وہ بیرون ملک کے لوگوں کو ہماری دینی تعلیمات میں عمل کرتا دیکھتے ہیں تو انہیں اپنے ملک کے حالات اور لوگو ں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ۔ ہدایت کار ان دنوں بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ’’جیپینز کونیکشن‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/02/2020 - 10:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :