uلاہور قلندرز پر تنقید کرنا شائقین کرکٹ کا حق ہے، محمد حفیظ

بدھ فروری 21:30

۳ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پرفارمنس اچھی نہیں ہو گی تو تنقید اور غصہ کرنا شائقین کرکٹ کا حق ہے۔ ایک انٹرویومیں محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم نے میچ جیتا ہو اور اس میں بلے باز کا حصہ خواہ 10 رنز بھی ہوں تو جیت اچھی لگتی ہے تاہم جب بیٹسمین نے سنچری ہی کیوں نہ بنائی ہو اور ٹیم میچ ہار جائے تو اس کا مزہ نہیں آتا۔

انہوںنے کہاکہ میچ میں غلطیاں ہو ئیں، بہتر فیصلے نہیں کیے جو ہمیں کرنے چاہیے تھے، میچ میں اہم موقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔انہوںنے کہاکہ میچ میں کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دی، امید ہے اس تسلسل کو کھلاڑی برقرار رکھیں گے اور اپنا اپنا حصہ بھی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم آئی، انہیں اپنے اسٹارز کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، میچز بھی سنسنی خیز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شائقین ملک میں کرکٹ کی کمی بہت محسوس کر رہے تھے تاہم اب اس کی کمی پوری ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کر رہے ہیں جس میں مزید اضافہ ہو گا۔محمد حفیظ نے کہاکہ لوگ لاہور قلندرز کی ٹیم سے دل سے پیار کرتے ہیں اور جب ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو یہ ان کا حق بھی ہے کہ وہ تنقید کریں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آنے والے میچز میں بہتر کھیلیں گے کیونکہ ہم متحد ہیں ایک یونٹ بنے ہو ئے ہیں، بہتر پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتیں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے خلاف محمد حفیظ نے غیر معمولی اننگز کھیلی اور 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

معروف گلوکار سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، تین روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا، طبیعت ناساز ہے، ابھی میں گھر پر قرنطینہ میں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ معروف ... مزید

وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:30:51

Your Thoughts and Comments