ا*پاکستان ویمنز کا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

cویسٹ انڈیز کو ابتدائی میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی، فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

بدھ 26 فروری 2020 21:30

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، پاکستان ویمنز ٹیم نے 125 رنز کا مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میگا ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ اوپننگ بلے باز جویریہ خان کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے پاکستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 125 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے ڈیانا بیگ، ایمان انور اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ انعم امین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا کے مقام پر کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈین خواتین ٹیم کی کپتان سٹیفانی ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کی طرف سے ہیلی میتھیوز اور لی این کربے نے اننگز کا ا?غاز مایوس کن انداز میں کیا، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے پاکستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 125 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔

سٹیفانی ٹیلر اور شیمائن کیمپ بیل نے بالترتیب 43،43 رنز بنائے۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے ڈیانا بیگ، ایمان انور اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ انعم امین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی طرف سے 125 رنز ہدف کے تعاقب میں منیبہ علی اور جویریہ خان جاندار آغاز فراہم کیا۔ جویریہ خان پہلی آئوٹ ہونے والی کھلاڑی تھی جو 35 رنز بناکر سٹیفانی ٹیلر ? کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئیں۔

منیبہ علی دوسری آئوٹ ہونے والی کھلاڑی تھی جو 25 رنز بناکر ایفے فلیچر کی گیند پر انیسہ محمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئیں۔ پاکستان کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 10 گیندیںقبل 8 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ کپتان بسمہ معروف 38 اور ندا ڈار 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سٹیفانی ٹیلر اور فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کی اوپننگ بلے باز جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :