ھ*سپر لیگ کی پہلی افتتاحی تقریب ہوئی ، غلطیاں ہونی تھیں جو ہوگئیں اب آگیبڑھنا چاہیے

، وسیم اکرم

بدھ فروری 21:30

ذ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ سپر لیگ کی پہلی افتتاحی تقریب ہوئی ، غلطیاں ہونی تھیں جو ہوگئیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار افتتاحی تقریب ہوئی، غلطیاں ہونی تھیں جو ہوگئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوئیں لیکن مثبت پہلو بھی ہیں، ان پر بات کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں ہر معاملے کو منفی انداز میں پیش کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں کے پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر تنقید کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کی تقریب کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد گوڈیل کو ملازمت سے برطرف کردیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی ایس ایل 5 کے اس اہم ترین دن یعنی افتتاحی تقریب کی ذمیداری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی، اس بات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگبگولا ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل 5 کے گانے کو بھی مداحوں نے پسند نہیں کیا جس پر گانا گانے والے گلوکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

عدیل نیازی کا وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

عدیل نیازی کا وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

معروف ہدایت کار عدیل نیازی نے پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر ارسلان ایچ شاہ کی زیر نگرانی بنے والی اس فلم کا نام وسیم ایک دور{{ ہو گا جبکہ فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ... مزید

وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:30:52

Your Thoughts and Comments