ژ* پاکستانی گلوکاروںنے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا ہی: حمیرا چنا

بدھ 26 فروری 2020 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) نامور گلوکارہ حمیراچنا نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اصل موسیقی کو زندہ رکھنا ہے تو اس کی کسی نہ کسی طرح آبیاری کرنا ہو گی اور اس کا بہترین ذریعہ موسیقی سکھانے کے اداروں کا قیام ہے ۔نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے متعلقہ وزارت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجراء کا اہتمام کرے جہاں سینئر گلوکاروں کے تجربے سے استفادہ کیا جائے ۔

حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی گلوکاروںنے اپنی خوبصورت آوازسے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا ہے اور ہمیں مستقبل کے حوالے سے بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 21:30:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :