شان شاہد نے ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کو قوم کا فخر قرار دیدیا

جمعرات 27 فروری 2020 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) اداکار شان شاہد نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی کو قوم کے لیے فخر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

شان شاہد نے انسٹاگرام پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی ٹی20ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے صرف میچ ہی نہیں جیتا بلکہ ہمارے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے ٹیم کی کامیابی کو قوم کے لیے فخر قرار دے دیا، شان شاہد ان دنوں فلم’’ضرار‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 10:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :