اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد کی بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی پرتنقید

کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہے عارف علوی کشمیر کوآزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ٹویٹرپر پیغام

جمعرات 27 فروری 2020 12:31

اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد کی بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی پرتنقید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) اداکار اور پروڈیوسر شان شاہد نے بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار اورپروڈیوسرشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر صدر عارف علوی کی بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"کیا ہمارا کوئی فنکار بھارتی صدرسے مل سکتا ہی عارف علوی کشمیر کوآزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

"واضح رہے کہ شتروگھن سنہا نے دورہ پاکستان کیدوران صدر ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اداکار شتروگھن سنہا کو گورنرس ہاس میں صدر علوی کے ساتھ دیگر عہدیداروں سے ملنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ صدر کی شتروگھن سنہا سے ملاقات کی تصاویر صدر پاکستان کے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے شیئر کی گئیں تھیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 12:31:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :