جدت کو ضرور اپنائیں لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ بھولیں‘ قوی خان

پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جا رہے ہیں

جمعرات 27 فروری 2020 12:50

جدت کو ضرور اپنائیں لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ بھولیں‘ قوی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جا رہے ہیں۔ جدت کو ضرور اپنایا جانا چا ہئے لیکن اس کیلئے اپنی اصل پہچان کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد قوی نے کہا کہ ہر چیز مقررہ حد میں اچھی لگتی ہے اور جب تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کے زیادہ منفی نتائج ہی نکلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مجموعی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے، سب کی یہ رائے ہو گی کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں یہ ہرگز ہمارا راستہ نہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 12:50:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :