فلم عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوں گی،راحیلہ آغا

دعا ہے انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوں اور ہم پھر سے واپس اپنے گھر آجائیں،اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 27 فروری 2020 13:13

فلم عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوں گی،راحیلہ آغا
خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی لیچنڈاداکارہ راحیلہ آغا نے کہا ہے کہ نگارخانوں کی ویرانی دیکھ کربہت مایوسی ہوتی ہے، ہم سب کومل کرنگارخانوں کی بحالی اوربہتری کیلئے کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ایک سے زائد فلموں کی شوٹنگز چل رہی ہوتی تھیں ، ہم اسے اپنا گھر ہی سمجھتے تھے۔

فلموں کے سپر اسٹارز شوٹنگ کیلیے جونہی فلورسے باہر نکلتے توان کی ایک جھلک دیکھنے والوں کا رش لگ جاتا،راحیلہ آغا نے کہا کہ سفارشوں کے بعد تونگارخانوں میں داخلے کا موقع ملتا تھا اورجوکوئی ایک بار شوٹنگ فلورپرپہنچ جاتا تواس بات کواپنے دوستوں ہی نہیں بلکہ فیملی تک بھی شیئرکرتا۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فلم اورفنکاروں کی کیا قدر تھی۔

(جاری ہے)

لیکن آج توصورتحال ہی بالکل تبدیل ہوکررہ گئی ہے۔ نہ کوئی اسٹارہے اورنہ ہی اس کے پرستار، بس ایک لابی سسٹم ہے جس کے تحت کام جاری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگرمیرٹ کی بات کریں تویہی وہ سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فلم اوراس سے وابستہ ادارے بحران کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھرمیں سٹوڈیوزمیں فلمیں شوٹ کی جاتی ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں ایک خاص طرح کی لابی نے نگارخانوں کوبرباد کردیا ہے۔راحیلہ آغا نے کہا کہ نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزسے ایک بارپھرسے نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی،انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اس کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوں اور ہم پھر سے واپس اپنے گھر آجائیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 13:13:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :