معیاری کام کرنے والے فلمسازوں اورڈائریکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے،اچھی خان

فلم انڈسٹر ی کی مکمل بحالی کیلئے جدید ٹیکنا لوجی پر مبنی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں،سینئراداکارکی گفتگو

جمعرات 27 فروری 2020 13:13

معیاری کام کرنے والے فلمسازوں اورڈائریکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے،اچھی خان
خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) سینئراداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹر ی کے بحالی کیلئے جدید ٹیکنا لوجی پر مبنی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں،فلم پروڈیوسرز کی کاوشیں بین الاقوامی معیار کی ثابت ہورہی ہیںاچھی خان نے کہا کہ پاکستانی فلم’’عشق میراانمول‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تھا،انہوں نے کہا ہے کہ ایک دورتھا جب لاہورکے اسٹوڈیوزمیں گہما گہمی ہوا کرتی تھی،ہرفنکارہی مصروف ہوا کرتا تھا،ان دنوں میں پنجابی فلموں کی یلغارتھی،وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل چکا ہے،اچھی خان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے عروج میں لاہور کے اسٹوڈیوز نے اہم کردارادا کیا۔

(جاری ہے)

عروج کے دنوں میں زیادہ ترفلموں کی شوٹنگز انھی اسٹوڈیوزمیں ہوا کرتی تھیں، جہاں فلم میکرز کو ہر طرح کی سہولت دی جاتی تھی۔ شاہ نور، باری، ایورنیو اور شباب اسٹوڈیو اس سلسلہ میں نمایاں تھے، انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ فلمسازاورڈائریکٹرزمعیاری کام کررہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 13:13:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :