پشتو موسیقی میں مہہ جبین قزلباش کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوگا،گل پانڑا

جمعرات 27 فروری 2020 13:25

پشتو موسیقی میں مہہ جبین قزلباش کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوگا،گل پانڑا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پشتو کی معروف گلوکارائوں شکیلہ ناز اور گل پانڑہ نے لیجنڈ گلوکارہ بلبل سرحد مہہ جبین قزلباش کی انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ پشتو موسیقی ایک عظیم اور منفرد گلوکارہ سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے پشتو موسیقی کی بے مثال خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مہہ جبین قزلباش فن شناس اور فنکاروں سے محبت کرنے والی شخصیت تھی، مرحومہ نے ہمیشہ جونیئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

گل پانڑہ نے کہا کہ مہہ جبین قزلباش نے ان کا البم "خوب" سن کر ان کو ایوارڈ بھی دیا، اسی طرح ایک دوسرے البم "زما غزل" میں انہوں نے مہہ جبین قزلباش کی گائی غزل "اشنا چہ وعدہ دے اعتبار اوکم کہ نہ" گائی تھی جس کو عوام کے ساتھ ساتھ مہہ جبین قزلباش نے بھی سراہا تھا۔ شکیلہ ناز اور گل پانڑہ نے کہا کہ پشتو موسیقی میں مہہ جبین قزلباش کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوگا۔ انہوں نے مہہ جبین قزلباش کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 13:25:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :