فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر سے تشبیہ دیدی

جمعرات 27 فروری 2020 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر سے تشبیہ دیدی۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں نوجوانوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے منع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا استعمال چھوڑ دیں اور یہ ایک کینسر ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فیروزخان فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ میں اداکار سونیا حسین کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 15:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :