نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے نے تعلیمی دور کی یادیں تازہ کردیں، علی ظفر

جمعرات 27 فروری 2020 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) اداکار علی ظفر نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے نے ان کی پرانی یادیں تازہ کردیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے کالج میں طلباء کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گانے کا پہلا شوٹ آج کالج میں مکمل ہوگیا ،جہاں انہوں نے آرٹس کی تعلیم حا صل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تمام طلباء کے ساتھ مسلسل 5گھنٹے ڈانس کرتے ہوئے اچھا لگا اور اس دورے نے ان کے پرانے وقتوں کی یاد یں تازہ کردیں ، فرق صرف اتنا تھا کہ اس وقت سیلفی جیسی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 15:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :